20 اکتوبر 2017 - 09:10
ایران نے پاکستانیوں کیلئے ویزے کیلئے میڈیکل کی شرط ختم کر دی

ایرانی قونصلیٹ لاہور کے ذرائع کیمطابق پاکستانی شہریوں کو میڈیکل رپورٹ کے حصول میں شدید مشکلات تھیں، جنکے پیش نظر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے مہدی ہنر دوست نے اس شرط کے خاتمے کی تجویز وزارت خارجہ ایران کو بھجوائی تھی۔ ایرانی سفیر کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے ایرانی وزیر صحت نے اسے منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں پاکستان میں تمام قونصلیٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ویزے کیلئے میڈیکل رپورٹ نہ طلب کی جائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے پاکستانی شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے اور ایران کے ویزے کے حصول کیلئے میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کی شرط کو ختم کر دیا ہے۔ ایرانی قونصلیٹ لاہور کے ذرائع کے مطابق پاکستانی شہریوں کو میڈیکل رپورٹ کے حصول میں شدید مشکلات تھیں، جن کے پیش نظر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے مہدی ہنر دوست نے اس شرط کے خاتمے کی تجویز وزارت خارجہ ایران کو بھجوائی تھی۔ ایرانی سفیر کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے ایرانی وزیر صحت نے اسے منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں پاکستان میں تمام قونصلیٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ویزے کیلئے میڈیکل رپورٹ نہ طلب کی جائے۔ قونصلیٹ حکام کا کہنا ہے کہ آج کے بعد ویزے کیلئے درخواست دینے والے پاکستانی شہری میڈیکل رپورٹ ساتھ لگانے سے مستثنٰی ہوں گے۔ عوامی حلقوں نے ایرانی حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے حصول کیلئے انہیں دنوں انتظار کرنا پڑتا تھا جبکہ مختلف لیبارٹریز کے نرخ بھی مختلف ہوتے تھے، جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم حکومت ایران کے اس تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں، تاہم شہریوں کے مطالبہ کیا ہے کہ ویزہ فراہمی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے، تاکہ پاکستانی شہری آسانی سے زیارات کیلئے ایران جا سکیں۔

.......

/169